بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں عید الاضحی کس دن ہوگی؟ ڈائریکٹر اسپیس سپارکو نے بتا دیا

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈائریکٹراسپیس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے عیدالاضحی 21 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں

۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراسپیس سائنسزجامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کوذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو 13 گھنٹے ہوں گے اور اس مدت کا چاند آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔پروفیسرجاویداقبال نے کہا کہ کراچی کی نسبت پشاور میں چاند کی رویت کاامکان کم ہوتاہے، ذی الحج کا چاند 11 جولائی کو واضح نظر آئے گا ، جس کے مطابق عیدالاضحی 21 جولائی ہوگی۔ڈائریکٹراسپیس سائنسزجامعہ کراچی نے کہا کہ افغانستان میں بھی 10 جولائی کو چاند نظر آنیکا امکان نہیں۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا ، میٹ کمپلیکس میں اجلاس چیئرمین ابولخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوگا، جس میں محکمہ موسمیات ،اسپارکو،وزارت مذہبی امورکے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…