ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آئیسکو نے دوبارہ میٹر لگانے پر پر پابندی عائد کردی

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)آئیسکو نے طویل عرصہ بعد بجلی میٹر سے پابندی ہٹائے جانے پر پھر سے عوام دشمن سرکلر نکالتے ہوئے میٹروں پر پابندی لگا دی ہے ،41میٹرکے فاصلہ پر بجلی پول سے کنکشن نہ کرنے کا حکم دیکر آئیسکو حکام نے عوام دشمنی میں پھر ایک قدم اٹھا لیا ہے ،ایک ماہ سے زیر التوا میٹرزکی درخواستوں کو دو

سطورپر مشتمل سرکلر نگل گیا،معلومات کے مطابق ایس ڈی او جی سکس کے پاس ایک ماہ قبل سے جو درخواستیں بجلی میٹرز کے لیے موصول ہوئیں تھیں ان پر کوئی عمل درآمد نہ کیا گیا اور لائن میں اور سٹور کیپر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،اس دوران 22جون کو ایک سرکلر نکالا گیا اور اس کو بنیاد بنا کر میٹرز کی تنصیب پر مزید سختی کر دی گئی،اب جبکہ گزشتہ روز یکم جولائی کو ایک اور سرکلر دیدیا گیا کہ جس بھی صارف کا گھر سے اکتالیس میٹر کا فاصلہ ہو گا ان کا میٹرز نصب نہ کیا جائے اور یوں ماہانہ ہزاروں کی تعداد میں بجلی کنکشن روک دیے گئے ،اس سے قبل دانستہ اور اب سرکلر کا بہانہ بنا کر عام شہریوں کو خوار کیا جانے لگا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ آئیسکو ایس او پیز کے تحت عام شہری کی درخواست پر دوسرے روز ہی ایک رپورٹ تیار کی جائے گی اور اس کے پیش نظر فیصلہ کیا جائے گا کہ مذکورہ کنکشن لگایا جائے گا یا نہیں مگر یہاں رشوت کو بٹورنے کے لیے کئی روز تک درازوں میں فائلز کو دبا کرعام شہریوں کوذلیل و خوار کرنے کے لیے حربے استعمال کیے جاتے ہیں ،اور ایسے ہتھکنڈے کریشن کو جنم دیتے ہیں۔ آئیسکو نے طویل عرصہ بعد بجلی میٹر سے پابندی ہٹائے جانے پر پھر سے عوام دشمن سرکلر نکالتے ہوئے میٹروں پر پابندی لگا دی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…