پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی حکومت کے پنشنرز کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے،جس کا اطلاق یکم جولائی2021ء سے ہوگا۔فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں ڈیفنس اندازوں سے ادائیگی حاصل کرنے والے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج و سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکار شامل ہیں۔

10فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021ء یا اس کے بعدریٹائرڈ ہونے والے نئے پنشنرز پر بھی ہوگا۔اس میں فیملی پنشن بھی شامل ہے جبکہ خصوصی ایڈیشنل پنشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جبک پنشن میں اضافے سے وہ وفاقی حکومت کے سول پنشنرز بھی مستفید ہوسکیں گے جو بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ 15اگست 1947ء یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہوں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ صوبے کے تمام ملازمین کو جاری بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے لئے ٹیچنگ الاؤنس، پولیس کے لیے رسک الاؤنس اور نرسز و پیرا میڈیکس کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تنخواہوں اور الاؤنسز میں یہ اضافہ رواں ماہ کی تنخواہ میں ملے گا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو یکم جولائی سے 2017 کے بیسک پے سکیل کے مطابق جاری بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اسی طرح تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ ہاؤسنگ سبسڈی نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو نہیں ملے گی۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ایک اور اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے تحت کام کرنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز، پروونشل منیجمنٹ سروسز اور پی سی ایس کو ایگزیکٹو الاؤنس اب جاری بنیادی تنخواہ پر ملے گا جو کہ بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد ہوگا۔ اسی طرح ایگزیکٹو الاؤنس کے لیے شیڈول پوسٹ پر

تعیناتی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور زائد کے تمام صوبائی آئی ٹی افسران کو ماہانہ بنیادوں پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر آئی ٹی پروفیشنل الاؤنس ملے گا۔ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ یکم جولائی سے محکمہ مائن اینڈ منرلز کے انجنئیرز کو 2017 کی بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد ٹیکنیکل الاؤنس ملے

گا۔ اس سے قبل ورکس اینڈ کمونیکیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ بلدیات کے انجینئرز کو یہ الاؤنس مل رہا تھا۔ محکمہ خزانے کے اعلامیہ کے مطابق نرسز اور پیرا میڈیکس کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 1 سے 6 تک کے تمام صوبائی ملازمین چاہے وہ کسی بھی عہدے پر

کام کر رہے ہوں کو واشنگ، ڈریس اور انٹیگریٹڈ الاؤنس کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 2 ہزار 6 سو روپے ملیں گے۔ اس سے قبل ان تینوں الاؤنسز کو ملا کر مجموعی طور 750 روپے ماہانہ بنتے تھے۔ ایک اور اعلامیے کے مطابق گریڈ 7 سے 16 کے سرکاری ملازمین جو کوئی الاؤنس نہیں لے رہے کو اسپیشل الاؤنس کی مد میں

ماہانہ 3 ہزار 5 سو روپے ملیں گے۔ اسی طرح رسک الاؤنس میں بھی حکومت کی جانب سے 63 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 7 سے گریڈ 16 تک کے یونیفارم پولیس اہلکاروں جس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، سب انسپکٹر اور انسپکٹر شامل ہیں کو رسک الاؤنس کی مد میں 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 20 فیصد

اضافہ یکم جولائی سے ملے گا۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے تمام اساتذہ کو یکم جون سے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 20 فیصد ٹیچنگ الاؤنس ملے گا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے تنخواہ میں اضافے سے رہ جانے والے ملازمین اور محکموں کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ ان کیسز کا جائزہ لے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…