بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اہم خلیجی ملک نے پاکستان اور بھارت سمیت 24 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر 24 ممالک سے مسافروں کی آمد پر عمان نے پابندی عائد کردی ہے،پابندی کا مقصد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔سعودی عرب کے اخبار کے مطابق عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے جمعرات کو اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ جن ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی ہے

ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔اخبار کے مطابق پروازوں پر پابندی کا مقصد عمان کی سرحدوں میں وائرس کو داخل ہونے سے روکنا ہے کیونکہ پابندی کی فہرست میں شامل تمام ممالک وائرس کی نئی قسم جو بہت زیادہ پھیلتی ہے سے نبرد آزما ہیں۔عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 24 ممالک سے سلطنت میں آمد کو اگلے نوٹس تک معطل کردیا گیا ہے۔عمان میں کورونا وائرس کے 18 سو 24 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کیسز کی مجموعہ تعداد دو لاکھ 78 ہزار 560 ہو گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 33 سو سے زائد ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا، چویبس گھنٹوں میں مزید 24مریض چل بسے،1683نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 683 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 84 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 493 ہو گئی جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633 ہو چکی ہے۔ملک

بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 531 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 980 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ 10 ہزار 609 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 531 ٹیسٹ کیئے

گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 49 لاکھ 11 ہزار 743 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 12 ہزار 238 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 82 لاکھ 28 ہزار 235 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی

تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 347 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 798 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 303 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 552 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا

وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 855 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 346 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 259 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 781 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 502

مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 315 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 728 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 590 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…