بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر پاکستانی روپے سے مزید مہنگا، 160 روپے سے تجاوز کر گیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 159روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر160روپے سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.80روپے سے بڑھ کر

159.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروبار حصص پر سے تین روز بعد مندی کے بادل چھٹ گئے اورجمعرات کو شیئرزمارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا او مارکیٹ 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 111ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی بدولت 72.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے

ٹیلی کام، پیٹرولیم، بینکنگ، فوڈز سمیت سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس تیزی کیساتھ بلندی کی جانب گامزن رہا۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 805.25پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس

47247.92پوائنٹس سے بڑھ کر 48053.17پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 392.85پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18973.05پوائنٹس سے بڑھ کر 19365.90پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32339.28پوائنٹس سے بڑھ کر32774.47پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے

سرمائے میں 1کھرب11ارب16کروڑ70لاکھ58ہزار717روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب61ارب68کروڑ24لاکھ25ہزار560روپے سے بڑھ کر83کھرب72ارب84کروڑ94لاکھ84ہزار277روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 21ارب روپے

مالیت کے 47کروڑ52لاکھ 39ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے41کروڑ22لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر429کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 312کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ،96میں کمی

اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ1لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ84لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ73لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن 2کروڑ7لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کرو93لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے

حصص کی قیمت میں 170.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5990.00روپے ہو گئی اسی طرح35.63روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت510.78روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت میں 45.22روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر2035.17روپے ہو گئی اسی طرح44.00روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر796.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…