پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ کی منظوری کے بعد ٹریفک پولیس نے چالان فیس میں اضافہ کر دیاہے ، اوور سپیڈنگ اور ٹریفک سگنل توڑنے پر ایک ہزار تک جرمانہ ہو گا ۔تفصیلات کے
مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ رات کو لائٹس نہ ہونے پر موٹرسائیکل پر 500 اور گاڑی کو ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا ،رانگ سائیڈ پر سفر کرنے پر موٹر سائیکل کو چھ سو روپے ، چھوٹی گاڑی کو دو ہزار اور بڑی گاڑی کو چار ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفر پر 1500 روپے تک جرمانہ ہو گا جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سفر پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک ہزار ، غیر قانونی ریس پر دو ہزار اور نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی پر دو ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔