آئندہ الیکشن میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی شبلی فراز

8  جولائی  2021

اسلام آباد ٗ کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہمیں دوتہائی اکثریت ملے گی اور ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا ہے ہائیکورٹ کافیصلہ

ماناجارہاہے اشتہاری والا کیوں نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں حق میں فیصلہ دیں توٹھیک خلاف فیصلہ آئے تونہیں مانتے، حدیبیہ پیپر کیس اوپن اینڈشٹ کیس تھان لیگ کیوں بھاگتی ہے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کو ہم نے تو نہیں لگایاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزادہیں اور نیب بھی ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ن لیگ نے ماضی میں کارنامے سر انجام دیئے اب بھی ایساسمجھتے ہیں حدیبیہ کیس سب کیسامنے مثال کے طور پرموجود ہے ایون فیلڈسے متعلق بھی دیکھ لیں کتنے مؤقف بدلے گئے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ احسن اقبال اورخواجہ آصف کیخلاف عدالتوں کے فیصلے دیکھ لیں ثبوت ہوں گے ہی نہیں توپیش کیاکیے جائیں گے۔ایک انٹرویومیں ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ احسن اقبال اورخواجہ آصف کیخلاف عدالتوں کے فیصلے دیکھ لیں ثبوت ہوں گے ہی نہیں توپیش کیاکیے جائیں گے۔محمدزبیر نے کہا کہ عمران خان کے پاس این آراو دینے کا اختیار ہے نہ دے سکتے ہیں، عمران خان صرف ایک بات کہتے ہیں ان سب کوجیل میں ڈالوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ راناثنااللہ کیخلاف کچھ اورنہیں ملاتوڈرگ کا کیس بناکر اندر کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ سیف الرحمان نے نیب کوغلط استعمال کیاتھاہم کہتے ہیں جسٹس(ر)عبدالقیوم والامعاملہ بھی غلط تھاموجودہ حکومت ایک بارہی کہہ دے کہ نیب کوغلط استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…