پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

عثمان بزدار نے ترقی کے پہیہ کا رخ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح،دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھانے کا اعلان

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنوبی پنجاب کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بھکر اورمیانوالی کوشامل کرنے کی زیر غور تجویز کی منظوری پر جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ35فیصد ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق حکمرانوں نے

پسماندہ علاقوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ترقی کے پہیے کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے ۔پنجاب کے پسماندہ علاقوںکے لوگوں کی قسمت بدل دو ں گا۔لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس جلد نوٹیفائیڈ کردیئے جائیںگے۔رولز آف بزنس کے نوٹیفکیشن کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام محکمے پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گے۔ عثمان بزدارنے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ ڈویلپمنٹ بجٹ میں 66فیصد تاریخی اضافہ کیا گیا۔پنجاب کے بجٹ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے 122کلو میٹر طویل نئی سڑک بنا رہے ہیں ۔10ارب روپے سے بننے والی چوکی والا تا موسی خیل سڑک سے 100کلو میٹر فاصلہ کم ہوجائے گا۔فورٹ منرو میں کیڈیٹ کالج کیلئے فل فنڈنگ کررہے ہیں ،منصوبے کو جلد مکمل کرائیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ کوہ سلیمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنایا جائے گا۔فورٹ منرو میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کریںگے۔سخی سرور فورٹ منرو چوٹی اورلنڈ میں 4ریسکیو سٹیشن بنارہے ہیں۔کوہ سلیمان اوردیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ڈیرہ غازی خان کی اندرونی اوررابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کریںگے۔کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم اسی سال شروع ہوگا،4مزید ڈیم کی فزیبلٹی تیار ہوچکی ہے۔قبل ازیںوزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان سے تونسہ کے نواحی علاقے چوکی والا پہنچے اورچوکی والا براستہ ٹامک انرجی سینٹرسڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔چوکی والا سے موسی خیل بلوچستان تک براستہ زین ،بارتھی سڑک دوفیز میں بنے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوپنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی اہم سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے امور کاتفصیلی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دوںگا،یہی میرا عہداورعزم ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے محروم علاقوںکی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ۔لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والے دور دراز علاقوں کے مسائل سے یکسر عاری تھے۔ ہر ضلع اورہر تحصیل میں جاکرمسائل اورضروریات کا جائزہ لے رہا ہوں۔آج اپنے بھائیوں کی خدمت کیلئے حاضرہواہوں اورعلاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے علاقے میں

فلاح عامہ کے سکیموں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ چوکی والا سے موسی خیل بلوچستان تک 122 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر ہوںگی۔ چوکی والا سے اٹامک انرجی تک روڈکی تعمیر پر17 کلومیٹر 89 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اٹامک انرجی سے براستہ زین اوربارتھی بلوچستان کے علاقہ چھپڑ تک 105 کلومیٹر روڈ کی وفاقی حکومت نے منظوری دی اورمنصوبہ پر8 ارب 99 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔بعد ازاںوزیراعلیٰ عثمان بز دار شادن لنڈپہنچے اور

چیف آف لنڈ سردار شہر یار خان مرحوم کے انتقال پران کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رکن پنجاب اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار شہریار خان لنڈ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار شہر یار خان لنڈ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ

سردار شہر یار خان لنڈ کی علاقے کے عوام کیلئے سیاسی اورسماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم سردار کے بڑے بیٹے بہادر خان لنڈ کی دستار بندی بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار دورے کے آخری مرحلے میں ڈیرہ غازی خان سپورٹس کمپلیکس پہنچے۔انہوںنے ڈیرہ غازی خان کی اے ڈی پی وال کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2 ارب90 کروڑ روپے کے پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی خان کے لئے 24 کروڑ37 لاکھ روپے کے پراجیکٹس کا افتتاح کیا ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سٹی پارک میں سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ کا افتتاح کیا ۔

سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ 13 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ۔ سٹی پارک اور جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کیاگیا ۔سٹی اورجناح فیملی پارک کی تعمیر و بحالی 4 کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی تعمیر نوکے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی تعمیر و مرمت پر ڈیڑھ کروڑ روپے صرف ہوئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آفیسر کلب کی ضروری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔آفیسر کلب میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر 4کروڑ72لاکھ روپے

لاگت آئے گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے لئے 2 ارب 66 کروڑ کے 5 میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ڈیرہ غازی خان میں 2 ارب روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ بلاک بنایا جائے گا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت فلٹریشن پلانٹس کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔29 کروڑ روپے سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت فلٹریشن پلانٹس

اور براہ راست پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہر میں وقار کنٹین تا گدائی چوک دورویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وقار کنٹین تاگدائی چوک دورویہ سڑک کی تعمیر پر 26 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر پناہ گاہوں کے قیام کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز پر 9 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔تقریب میں

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ، چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد خان دریشک ، رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر لنڈاورڈاکٹر شاہینہ کھوسہ بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سپورٹس سٹیڈیم میں خواجہ فریدالدین مسعود گنج شکر ریسرچ لائبریری میںغازی یونیورسٹی ،غازی کالج اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میںشرکت کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ای ریسرچ لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

۔انہوں نے ڈیجیٹل روم اورآڈیٹوریم کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ای ریسرچ لائبریری میں دستیاب سہولتوں اوردیگر امور کاجائزہ لیا ۔ای ریسرچ لائبریری کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کریںگے۔ ریسرچ سنٹرکے قیام کا مقصد تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہے -ریسرچ ہی انسان کیلئے علم کے دروازے وا کرتی ہے – تجسس اور تحقیق انسان کو نئی دریافتوں کے قابل بناتا ہے – مابعدالطبیعات علوم میں تحقیق کے لئے بہت سے گوشے موجود ہیں – پنجاب میں ریسرچ سکالرز کو تحقیق کیلئے

تمام تر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے – دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراچانک سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے اور سینٹرل جیل ڈی جی خان کے مختلف بیرکوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے خواتین اورجیونائل بیرکوںکا بھی جائزہ لیااورخواتین اورجیونائل قیدیوں سے صورتحال دریافت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بیرکوں میں کولر میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا نظام بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرکوں کے خراب پنکھوں کی فوری مرمت کا حکم دیااور ہر بیرک

میں ٹی وی لگانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واش روم وغیرہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھل کر بتائیں، آپ ہی کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں ۔وزیراعلیٰ کی قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے عزیز واقارب سے بھی گفتگوکی اوراستفسار کیا کہ جیل میں کوئی آپ سے رشوت تو نہیں لیتاتاہم موقع پر موجود افراد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں،ہم سے کسی نے رشوت نہیں مانگی۔وزیراعلیٰ نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورادویات

اورسہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جیل ہسپتال میں زیر علاج بیمار قیدیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔سوا سو سال کے بعد جیل اصلاحات لارہے ہیں ،ماضی میں جیلوں کو نظر انداز کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان گئے۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس شہداء یادگار پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے

شہداء کے لئے دعا کی اورانہیں خراج عقید ت پیش کیا ۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے شعبوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں پر رش کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار تونسہ سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں تک بڑھائیںگے۔سمارٹ سٹی پراجیکٹ کیلئے وسائل بھی فراہم کریںگے۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…