جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ کی انتخابی مہم آغاز سے پہلے ہی اختلافات کا شکار ؟ شہباز شریف اور مریم نواز کا انتخابی جلسوں سے خطابات کاشیڈول واپس لے لیا گیا

datetime 7  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی مہم آغاز سے پہلے ہی اختلافات کا شکار ہو گئی؟ ،مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے پارٹی صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کا انتخابی جلسوں سے خطابات کا جاری کردہ مشترکہ شیڈول کچھ دیر بعد ہی واپس لے لیا گیا ۔شہباز شریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب نے انتخابی جلسوں کا نیا شیڈول جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے تقریباً ایک گھنٹے میں دو شیڈول جاری کئے پہلا شیڈول 5 بج کر 21 منٹ پر جاری کیا گیا جس میں شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کا انتخابی جلسوںسے خطابات کا مشترکہ شیڈول جاری کیا گیا تاہم 6 بج کر 27 منٹ پر مریم اورنگزیب نے ایک اور شیڈول جاری کیا جس میں صرف مریم نواز کی انتخابی مہم کے شیڈول کا ذکر کیا گیا ہے ۔ پارٹی ترجمان نے شہباز شریف کے شیڈول والا پیغام واٹس ایپ گروپوں سے بھی ڈیلیٹ کر دیا ۔شہباز شریف اب آج جمعرات سے شروع ہونے والی مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم میں مریم نواز کے ہمراہ نہیں ہوں گے ،شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں 2 یا 3 مرکزی جلسوں سے خطاب کرینگے، شہباز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کیلئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق مریم نواز 8 جولائی سے 19 جولائی تک آزادکشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں قیام کریں گی،مریم نواز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 10جلسوں سے خطاب کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا پہلا جلسہ 8جولائی کو مظفر آباد ، دوسراجلسہ 9جولائی نیلم ویلی ، تیسرا جلسہ 10جولائی شاروو نیلم ویلی ،مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر چوتھا جلسہ 11جولائی مری ہٹیاں ،پانچواں جلسہ 13 جولائی کوکوٹلی بنجوسہ ،چھٹا جلسہ 14جولائی کو راولا کوٹ ،ساتواں جلسہ 15 جولائی اسلام آباد مری پلندری ،آٹھواں جلسہ 17 جولائی اسلام آباد میں بھمبر اور میر پور میں ،نواں جلسہ 18 جولائی مظفر آباد جبکہ دسواں جلسہ 19جولائی حویلی میں کریں گی ۔مریم نواز 20جولائی کو آزاد کشمیر کے جلسوں کے بعد واپس لاہور کیلئے روانہ ہوں گی۔بعد ازاںمسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے پارٹی قیادت کے آزاد جموں وکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی جلسوں اور انتخابی سرگرمیوں کا ایک اورشیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نوازآج (جمعرات )سے آزادجموں وکشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ مریم اورنگزیب کے مطابق شہبازشریف اور مریم نوازآج مظفرآباد پہنچیں گے ،سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی بھی دورہ آزادجموں وکشمیر میں پارٹی قیادت کے ہمراہ ہوں گے ۔ شیڈول کے مطابق شہبازشریف اور مریم نوازآج جمعرات کے روز مظفرآباد میں سہ پہر 4 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے کوہالہ، شاہدرہ، چھترگلاس سمیت مظفرآباد تک مختلف مقامات پر پارٹی قیادت کو استقبالیہ دیا جائے گا ۔9 جولائی کوپارٹی قیادت نیلم روانہ ہوگی جہاں پٹہکہ اور جورا میں جلسہ عام سے خطاب ہوگا،10 جولائی کو شاہدرہ، 11 جولائی کو ہٹیاں بالا ، 12 جولائی کو لیپہ میں جلسے ہوں گے ،13 جولائی کو کوٹلی، 14 جولائی کو ہجیرہ، 15 جولائی کو بلوچ اور پلندری ،16 جولائی کو بھمبر، کھڑی شریف اور میر پور جبکہ 17 جولائی کو اسلام گڑھ اور ڈڈیال میں جلسے ہوں گے ،18 جولائی کو باغ اور19 جولائی کوفارورڈ کہوٹہ اور عباس پور میں جلسے ہوں گے جس سے شہباز شریف ،مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے۔بعد ازاںدوسرے شیڈول کو واپس لے لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…