جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

دوبارہ سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ۔۔ سعودی حکومت نے کن افراد پر پابندی لگا دی

datetime 7  جولائی  2021 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی قوانین سے متعلق ایک اور وضاحت سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص ڈیپوٹیشن سینٹر’ترحیل‘ کے ذریعے مملکت سے ڈی پورٹ کیا جائے وہ پھر دوبارہ کبھی سعودی عرب نہیں آسکتا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے

ایک شہری نے استفسار کیا کہ ماضی میں میرا اقامہ ایکسپائر ہوچکا تھا اور میں نے لیبر کورٹ سے رجوع کرکے اپنا خروج ونہائی(فائنل ایگزٹ) لگوا لیا، اب بیرون ملک موجود ہوں، کیا کسی دوسرے ویزے پر سعودی عرب آسکتا ہوں؟۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جوازت نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت جو بھی غیر ملکی ملازم قانونی طریقے سے( خروج نہائی ویزے پر) مملکت سے جاتے ہیں اور ان پر کسی قسم کی خلاف ورزی درج نہیں ہو اس صورت میں وہ جب چاہیں دوبارہ دوسرے ویزے پر مملکت آسکتے ہیں، لیکن ڈی پورٹ ہونے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔خیال رہے کہ بعض اوقات قانون شکنی پر غیر ملکی کارکن کو مخصوص مدت یا ہمیشہ کے لیے مملکت میں داخل ہونے کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔جبکہ ایسے افراد جو ڈیپوٹیشن سینٹر’ترحیل‘ کے ذریعے مملکت سے جاتے ہیں انہیں نئے قانون کے تحت دوبارہ مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی وہ لوگ صرف حج یا عمرہ ویزہ پرہی مملکت آسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…