جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا ء کے بعد طالبان کی پہلی بار شدید مزاحمت اور گھمسان کی لڑائی

datetime 7  جولائی  2021 |

کابل(این این آئی) افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعدطالبان نے پہلی بار شدید مزاحمت اور گھمسان کی لڑائی کے بعد شمال مغربی صوبہ بادغیس کے کئی اضلاع سمیت صوبائی دارالحکومت پر قبضہ جمالیا جہاں مرکزی جیل کا مرکزی دروازہ توڑ کر 200 قیدی فرارہوگئے

جبکہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں شدید مقابلے کے بعد طالبان کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا کنٹرول سرکاری فو ج نے دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے شمالی مغربی صوبہ بادغیس کے تمام اضلاع پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ بدھ کے روز دوپہر کے وقت طالبان نے شہر کے تینوں اطراف سے حملہ آور ہوکرصوبہ بدغیس کے صدرمقام اور صوبائی دارالحکومت قلعہ نو شہر پر یلغار کردی اور شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر سمیت کئی سرکاری اداروں کے دفاتر میں داخل ہوکر انتظام سنبھال لیا۔اس خونریز لڑائی میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طورپر نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔صوبائی کونسل کے رکن عبدالعزیز بیک کے مطابق صوبائی دارالحکومت پر قبضہ جمالینے کے بعدقیدیوں نے مرکزی جیل کا دروازہ توڑدیا جہاں سے 200 قیدی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی افواج کے انخلا کے بعد پہلی بار طالبان نے کسی صوبہ کے تمام اضلاع اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیاہے جسے بہت بڑی فتح قراردیاجارہاہے۔ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسزکے تازہ دم دستوں نے فضائیہ کی مدد سے طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارالحکومت قلعہ نو کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے جس کے دوران بہت خون خرابہ ہوا ہے اور سرکاری دفاترکو طالبان سے خالی کراکرحملہ آوروں کو بھگادیا ہے۔ ترجمان نے لڑائی میں ہلاکتوں کی تفصیل نہیں بتائی۔ادھر اطلاعات کے مطابق کئی مغربی اور شمالی اضلاع پر طالبان کے قابض ہونے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسزکے درجنوں اہلکاروں نے طالبان کو گلے لگاکر اپنے سرکاری ہتھیار بشمول امریکی اسلحہ اور بکتر بندگاڑیوں کی چابیاںان کے حوالے کردیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…