جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور، ماں نے چار بیٹوں کو پڑھا لکھا کر افسر بنایا چاروں بیٹوں نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا

datetime 7  جولائی  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بیٹوں نے بے حسی کی انتہا کردی، جن بچوں کی پرورش کیلئے ماں نے زندگی بھر محنت کی آج وہ ہی بچے ماں کی ذمہ داری اٹھانے سے انکاری ہیں،ماں نے چار بیٹوں کو پڑھا لکھا کر افسر بنایا ان ہی چار بیٹوں نے بڑھاپے میں ماں کو گھر سے

نکال دیا،جس پر بزرگ خاتون نے روزمرہ کے خرچے کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں 70 سالہ خاتون رفعت النسا اپنی فریاد لئے عدالت پہنچ گئی، خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی کوئی بیٹی بھی نہیں، اپنے 4 بیٹوں کو پڑھا لکھا کر افسر بنایا لیکن ان لوگوں نے انہیں گھر سے نکال دیا،خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس عمر میں کمانے کے لائق نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی اور سہارہ ہے لہذا ان کے بیٹوں کو پابند کیا جائے کہ وہ انہیں خرچہ دیں،عدالت نے خاتون کے ہر بیٹے کو انہیں ماہانہ 15 ہزار روپے خرچہ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے خاتون کے چاروں بیٹوں کو 14 جولائی کو طلب بھی کرلیا،ماں کے ساتھ بیٹوں کی اس ظلم کی کہانی جس نے سنی وہ آنکھ اشکبار ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…