وزیراعظم کے دورہ ناران کیلئے مختلف سکولوں سے بچوں کو لایا گیا سکولوں نے اخراجات کی مد میں 3 لاکھ روپے مانگ لیے

7  جولائی  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )وزیر اعظم کا دورہ ناران ، مانسہرہ کے 8سکولوں نے محکمہ تعلیم سے اخراجات مانگ لئے ، نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ ناران کے دوران منعقد ہ تقریب میں ایک ہزار 119طلبا نے شرکت کی ، سکولوں کی انتظامیہ کے مطابق طلبا کی ٹرانسپورٹ پر 3لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے ،سکولوں

کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچوں پر آنے والے اخراجات ادا کئے جائیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دلیپ کمار کی سخاوت کو کبھی نہیں بھول سکیں گے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے لیے دلیپ کمار کے وقت اور فنڈز اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کی وجہ سے میں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر کے آغاز کا وقت ایک مشکل وقت تھا لیکن پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے خطیر فنڈ جمع ہوجایا کرتا تھا۔ عمران خان نے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نسل کیلئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عْمر میں انتقال کر گئے ہیں۔لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اْنہیں اکثر معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا جاتاتھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…