جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

یواے ای نے سعودی عرب کو نہ کر دی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی

datetime 7  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر روایت توڑ کر اپنے پڑوسی اور علاقائی طاقت سعودی عرب کو چیلنج کیا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق تیل کی

پیداوار میں نمایاں ممالک کی تنظیم اوپیک کی ایک میٹنگ اوپیک پلس کے دوران ابو ظہبی نے سعودی عرب اور روس کی اس پیشکش کو مسترد کیا جس میں سنہ 2022 کے اواخر تک تیل کی پیداوار کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ یہ اختلاف عوامی سطح پر غیر معمولی انداز میں بیان کیا گیا اور اس پیشکش کو ‘متحدہ عرب امارات سے ناانصافی قرار دیا گیا۔اس دوران سعودی عرب نے نئی ایئر لائن متعارف کرانے کا اعلان کیا جو اماراتی ایئر لائن ایمریٹس کا مقابلہ کرے گی جبکہ سعودی شہریوں پر متحدہ عرب امارات جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔بی بی سی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک کے لیے نئے برآمدی قوانین کے اعلان کو متحدہ عرب امارات کے مفاد کے لیے بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسے دونوں ملکوں میں تناؤ کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔علاقائی اتحادیوں کے درمیان یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے کہ جب دونوں قطر سے اپنے تعلقات بحال کرنے جا رہے ہیں۔ قطر اور سعودی عرب میں اختلافات کے بعد متحدہ عرب امارات کے بھی قطر سے تعلقات خراب ہوئے تھے۔سعودی عرب نے تیل کی سپلائی کو محدود کرنے کی پیشکش کی جس کی متحدہ عرب امارات نے مخالفت کی۔ سعودی عرب نے ‘سمجھوتے اور سمجھداری سےفیصلے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کی پیشکش پر ‘ایک ملک کے علاوہ تمام اراکین متفق ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…