جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک نہیں چل رہا تو بتادیں،نواز شریف کوکہوںگا علاج چھوڑیں اور کل ہی واپس آجائیں‎،شاہد خاقان عباسی

datetime 7  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو بتا دیں تاکہ

میں نواز شریف کو واپسی کا کہوں گا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو وہ بتا دیں تاکہ میں نواز شریف سے کہوں وہ کل ہی اپنا علاج چھوڑ کر واپس آجائیں ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن چوری کیے جا رہے ہیں، جو کچھ ہورہاہے اس کے شواہد موجود ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں انتخابات چوری کرنے سے کشمیر کا موقف مضبوط ہوگا؟انہوں نے دوران گفتگو ایل این جی بندش پر نیب اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ ان پر کیس ہے ایل این جی کی ضرورت نہیں تھی، دوسری طرف حکومت کی نااہلی سے صرف 6 دن ایل این جی بند ہونے سے ملک بیٹھ گیا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے کشمیر الیکشن میں تقریر کےد وران حکومت اور ن لیگ پر تنقید کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…