جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے پاکستان سے متعلق لاپتہ افراد کے درجنوں کیسزکو فہرست سے خارج کر دیا

datetime 7  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے پاکستان سے متعلق لاپتہ افراد کے 93 کیسزز کو فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستان سے

متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں رجسٹرڈ کیسز کے بارے میں اپنی رپورٹ جمع کراتا ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق ورکنگ گروپ کے 123 ویں اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹس کی 124 ویں اجلاس میں توثیق کی گئی۔ لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 17 سے 21 مئی کے دوران جنیوا میں ہوا جس میں ورکنگ گروپ کو بھیجی گئی معلومات کی بنیاد پر پاکستان سے متعلق 93 کیسزز کو فہرست سے خارج کر دیا۔واضح رہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق ورکنگ گروپ کی جانب سے پاکستان کو مبینہ طور پر لاپتہ افراد کے 1266 کیسز بھیجے گئے جن میں سے 920 کو خارج کرتے ہوئے نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 346 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان میں سے بعض کیسز 1980ء میں افغان مہاجرین سے متعلق ہیں جن کے مکمل پتے، موبائل نمبر اور کسی بھی دوسرے رابطے کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…