جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

سیشن عدالت نے20 ماہ کا بچہ ماں کی بجائے دادا دادی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

datetime 7  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی )سیشن عدالت نے20 ماہ کا بچہ ماں کی بجائے دادا دادی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔عظمی بی بی نے اپنے 20 ماہ کے بچے شاہ زین محمود کی دادی اور دادا سے بازیابی کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہد حسین کی

عدالت میں ہوئی ۔درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ خاوند محمد عاطف طلاق دے کرآسٹریلیاچلا گیا۔سابق ساس اور سسر مجھ سے بچہ چھین کر لے گئے، بچہ واپس دلایا جائے۔ بحریہ ٹائون کی رہائشی دادی بچے کے ہمراہ پیش ہوئی اور عدالت کو بتایاکہ خاتون کاکرداراچھانہیں، اس وجہ سے اسے طلاق دی ۔ہمارا بیٹا آسٹریلیا میں ملازمت کرتا ہے، گارڈین کورٹ نے تمام حالات کومد نظر رکھتے بچے کے مفاد میں دادی کو بچے کا گارڈین مقرر کر رکھا ہے ،ماں کے پاس بچے محفوظ نہیں رہے گا، بچے کی زندگی کوبھی خطرہ ہے۔دادی اور دادا کے پاس بچہ محفوظ ہے۔ گارڈین کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سیشن عدالت نے بچہ دادا محمود پرویز اور دادی لبنیٰ پرویز کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ماں عظمی بی بی کی درخواست خارج کر دی اور خاتون کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…