جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تنگدستی اور غریبی کو ختم کردینے والا انتہائی طاقتور وظیفہ

datetime 6  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فقر، بھوک، بے بسی، سستی اور قرض سے اپنی دعاؤں میں پناہ مانگتے تھے۔ علاوہ ازیں گونگے پن، بہرے پن اور بیماری سے پناہ مانگتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رب تعاليٰ کی بارگاہ میں التجا کرتے تھے :اللهم إنّي أعوذبک من الکفر والفقر. یہ بات واضح ہو گئی کہ فقر و افلاس ایک معاشرتی و اجتماعی مرض ہے

اور ایسی بلاء ہے کہ جس سے دوسرے جسمانی امراض کی طرح پناہ مانگی جاتی ہے۔ ہر انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ رزق کے حصول کے لئے خود محنت و کوشش کرے۔ ایسے عمل کو اسلام عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعاليٰ ہے :سو تم اس کے راستوں میں چلو پھرو، اور اُس کے (دئیے ہوئے) رِزق میں سے کھاؤ۔مال و دولت پانے کا وظیفہ اور اپنی تنگدستی دور کرنے کے لیے میں آج آپ کو ایک آزمایا ہو وظیفہ بتاتا ہوں. اس وظیفے کے چند دن پڑھنے سے پریشان حال انسان کے لیے کوئی غیبی امداد حاصل ہوتی ہیں. پریشانی ختم ہوجاتی ہے اور رزق کی فراوانی شروع ہو جاتی ہے.ایسے دیکھتے ہی دیکھتے وہ شخص خاندان کا امیر آدمی کہلاتا ہے. لیکن انسان کو غافل کھی بھی نہیں رہنا چاہیے.اس وظیفہ کرنے کے لیے کچھ شرط لازم ہیں جس میں جگہ کا پاک ہونا نماز کی پابندی اور رزق حلال کھانا مکمل وظیفہ دیکھنے کے لیے اس اردو کے نیچے ایک ویڈیو ہیں اس پر کلک کریںجو شخص اللہ عزوجل کے اسم مبارکہ یا رزاق کا ذاکر ہوتا ہے ، اس پر اوروہ خود جس کے لئے دعا کرے اس پر مادی و روحانی خزانوں کے منہ کھل جاتے ہیں۔اس کے ایسے شخص کو اسم مبارکہ یارزاق کا عامل بننا چاہے اس کے لیے چند شرائط لازم ہیں،جھوٹ نہ بولے،ہمیشہ سچائی سے کام لے،نماز کی پابندی کرے،رزق حلال کھائے، کسی کے لیے برانہ سوچے، غرض کسی منفی خیال کو دل میں جگہ نہ دے۔ اگر وہ ان شرائط کو پورا کرے تو وہ اس اسم پاک کا عامل بن سکتا ہے۔اس اسم پاک کا عامل بننے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کرے جہاں پر کسی کا گزر نہ ہوتا ہو اور دوران چلا اسے کوئی شخص تنگ نہ کرے ا ور نہ ہی اس اسم پاک کو پڑھتے ہوئے کسی سے بات کرے۔1100مرتبہ روزانہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا رزاق پڑھے اور 40دن پورے ہونے کے بعد2100مرتبہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ یا وہاب پڑھے۔اس کے بعد وہ اس اسم کا عامل بن جائے گا اور جس کے لیے یہ اسم پڑھ کر جس کے لیے دعا کرے گا اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کے لیے رزق میں اضافہ فرمائیں گے اگر وہ اس اسم پاک کو کسی سادہ کاغذ پر زعفران اور عرق گلاب کے ساتھ لکھ کر بطور تعویذ دے تو تعویذ لینے والے کے رزق اور کاروبار میں اضافہ ہو گا اور خود عامل کے لیے کسی طرح اپنے رزق میں کمی نہ ہو گی اور ہمیشہ کے لیے خوشحالی ہو جائے گی بشرطیکہ وہ کسی سائل سے اس کے بدلے میں مالی فائدہ نہ لے۔اللہ پاک ہماری غائبانہ مدد فرمائے ۔ امین



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…