جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

ایسا قہوہ جسے پینے سے ذیابیطس کی مقدار متوازن رہتی ہے ، بے شمار حیرت انگیز فوائد بھی سامنے آگئے

datetime 6  جولائی  2021 |

اسلام آباد(یواین پی)عربی قہوہ صحت کے لیے مفید بھی ہے اور مضر بھی۔ یہ دنیا بھر میں رائج انواع و اقسام کی کافی سے منفرد ہے جس میں کیفین کی مقدار کافی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ عربی قہوہ نہ صرف خوش ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے مفید ہے اور حد سے زیادہ استعمال کرنے پر مضر صحت بن جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوے میں

بعض وٹامنز مخصوص تناسب سے پائے جاتے ہیں۔قہوے کے فوائد:اس میں وٹامن بی ٹو گیارہ فیصد، وٹامن بی فائیو 6 فیصد، پوٹاشیم 3 فیصد، میگنیشیم دو فیصد ہوتا ہے۔عربی قہوے میں اینٹی اوکسیڈنٹ مواد شامل ہوتا ہے یہ اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے۔ دماغ میں سوچنے اور توجہ مرکوز کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس سے بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حد سے زیادہ کھانے کی خواہش سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جبکہ ورزش کے بعد عضلات کو زیادہ نہیں سکڑنے دیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوے کا استعمال خون میں ذیابیطس کی متوازن مقدار برقرار رکھنے میں معاون بنتا ہے۔ یہ انسولین کا تناسب بڑھا دیتا ہے جبکہ بعض مدافعتی امراض کی مزاحمت میں معاون بنتا ہے۔ قہوہ پینے سے نیند اور اونگھ کا غلبہ ختم ہوجاتا ہے۔ عربی قہوہ متوازن انداز میں استعمال کرنے سے دل کے دورے کا امکان کم ہوتا ہے اور یہ شریانوں میں موجود روغنیات کو جلا دیتا ہے۔ دماغی اٹیک سے روکتا ہے۔قہوے کے نقصانات: ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوہ زیادہ پینے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں۔ نیند دور ہو جاتی ہے اور بے خوابی کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔ حاملہ خواتین کثرت سے عربی قہوہ پیتی ہیں تو جنین کی شکل و صورت بگڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…