اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

ایک ایسی دعا جو دل کے بند وال تک کھول دے امراض قلب سے بچنے کا آزمودہ طریقہ

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آجکل تقریباََ ہر 35سال سے اوپر کے خواتین و حضرات دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ان افراد سے جب ان کی روز مرہ کے معمولات سے متعلق استفسار کیا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ یہ افراد نارمل زندگی سے

ہی دور نہیں بلکہ دین سے بھی دور ہیں۔ نماز تو درکنار ان افراد کو تلاوت تو کیا قرآن پاک سنے ہوئے عرصہ بیت چکا ہے۔ یہاں ہم ایسے مسلمان جو دل کی تکالیف کا شکار ہیں ان کے لئے علاج کے طور پر قرآن پاک کی تلاوت تجویز کر رہے ہیں جو نہ صرف دل کے مختلف امراض مثلاََ دل کا تیز دھڑکنا ، ہمت کا جواب دے جانا، بے سکونی و اضطراب میں دل پر رحمت بن کر نازل ہوتی ہے۔ دل کے مریض قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں۔ قرآن مجید کی ایک آیت کا ترجمہ ہے کہ ’’آگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر سے ہے۔‘‘حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ ’’قرآن مجید کی تلاوت اللہ تعالیٰ کی سکینت کے نزول کا باعث ہے ‘‘۔ سورۃ یٰسین دل کے مریضوں کیلئے علاج ہے۔ یہاں بزرگان دین کا ایک آزمودہ وظیفہ بھی نذر قارئین ہے جو امراض قلب کیلئے شفائے کُلی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دل کے مریض ہر نماز کے بعداپنا دایاں ہاتھ دل کے مقام پر رکھ کر ساتھ مرتبہ یہ دعا ’’اللھم یاقوی القادر المقتدر قونی و قلبی‘‘پڑھیں اور پھر ہاتھ پر دم کر کے دل کے مقام پر ہاتھ پھیر لیں۔ یہ طریقہ مجرب ہے ، اس دعا میں پانچ قاف آتے ہیں جو دل کے ہر ایک والو کوطاقتور بناتے ہیں۔ بند والو کیلئے یہ وظیفہ گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں اور اس کو اپنا معمول بنالیں۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…