جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی سینئر رہنما نے کپتان کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 6  جولائی  2021 |

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی ،جے کے پی پی پی سندھ،بلوچستان کے صدر سردار ظفر بھی کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔سردار ظفر کا تعلق آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے دو پونچھ ہجیرہ سے ہے،

انہوں نے اسلا م آباد میں صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب میں تحریک انصاف کی سینئیر رہنماء حولہ خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سردار ظفر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پارٹی کو آزادکشمیر کے اندر بھرپور انداز میں منظم و مضبوط رکھا ہے ،تحریک انصاف زبردست عوامی حمایت سے آزادکشمیر میں آئندہ حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔ عوام احتساب اور تبدیلی کے نعرے کو ووٹ دینگے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرینگے ۔ صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے سردار ظفر کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ انکی شمولیت سے حلقہ میں پارٹی کو فائدہ ہوگا اور پارٹی پہلے سے مزید



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…