جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بڑی عیدی کی خوشخبری دے دی‎

datetime 6  جولائی  2021 |

اسلام آباد (آن لائن / این این آئی )وزیراعظم آفس نے عید سے قبل تنخواہ جاری کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہے، تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر)کو

خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی، عیدالاضحٰی سیقبل تنخواہیں جاری کرنیکا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔۔قبل ازیں حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھرکے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل 16جولائی کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے فنانس سیکرٹری افتخار علی کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرز کو کہاگیا ہے کہ حکومت پنجاب کے فیصلہ کے مطابق صوبہ بھرکے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل 16جولائی کو ایڈوانس تنخواہ ‘الائونس اور پنشن ادا کردی جائے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، حکومت سندھ نے بجٹ22-2021 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کا محکمہ خزانہ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔نوٹیفیکشن کے مطابق بیرون ملک تعطیلات پرگئے یا تعینات ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف الانس نہیں دیا جائے گا، گریڈ 1 تا 5 کے صوبائی ملازمین کے لیے پرسنل الانس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 1 کے ملازمین کو 1900روپے، گریڈ 2 کو 1500، گریڈ 3 کو 900 جب کہ گریڈ 4 اور 5 کے ملازمین کو 250 روپے ماہانہ الانس دیا جائے گا جب کہ پرسنل الانس کا اطلاق 25 ہزار سے کم ماہانہ اجرت والے ملازمین پر ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…