چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

6  جولائی  2021

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم انتظامی حکم جاری کردیا رجسٹرار سمیت اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے منظوری دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد کوڈی جی

ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یار احمد ولانہ کو پرسنل سٹاف افسر برائے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد کو سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کو تبدیل کرکے انہیں سیشن جج قصور ،،سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ جاوید الحسن چشتی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کا تبادلہ کرکے انہیں مزید تقرری کے لئے عدالت عالیہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبدیل ہونے والوں کو فوری نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، معزز جج لاہور ہائیکورٹ کے 51ویں چیف جسٹس ہیں۔گورنر ہائوس لاہور میں نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی،نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا ، فاضل ججزصاحبان اور اعلی سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس محمد امیر بھٹی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔محمد امیر بھٹی 7مارچ 2024تک اس عہدے پر فرائض سر انجام دیں گے۔جسٹس محمد امیر بھٹی 8مارچ 1962کو وہاڑی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی ،1985میں ملتان کی بہائو الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی،

1986میں بطور ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ انکی انرولمنٹ ہوئی، وہ 1999میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان بھی منتخب ہوئے۔جسٹس امیر بھٹی نے 2001 میں سپریم کورٹ میں وکالت کا آغاز کیا، 12 مئی 2011 کو جسٹس امیر بھٹی نے ہائیکورٹ کے جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا،انہیںمعزز جج کو سول، فوجداری، آئینی، ٹیکس، الیکشن، سیٹلمنٹ اور سروس کے قوانین پر عبور حاصل ہے۔جسٹس امیر بھٹی امریکن بار ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مختلف اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…