ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

“شہبازشریف کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ نئے وزیراعظم اب وہ ہونگے، ریحام خان‎

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ایک پروگروام میں ریحام خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اللہ پاک صحت دے ، مجھے لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے اپنا سوٹ نکال لیا ہے اور وہ کام کیلئے بالکل تیار ہیں ،

ان کی آج اور کل کی جو تصاویر سامنے آئیں ہیں ان میں وہ بالکل فریش لگ رہے ہیں ۔ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایمبییڈر کیساتھ ملاقات کی ایک تصویر سامنے آئی ہے ، اس سے یہی لگتا ہے کہ نیا وزیراعظم سین پر آگیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔ذلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے کیس کی سماعت مسز جسٹس کیرن اسٹین نے کی۔ابتدائی سماعت میں یوٹیوب براڈ کاسٹ میں بدعنوان اور بیایمان قرار دینے کے چار الزامات اور چار ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس توہین آمیز قرار پائیں۔ریحام خان کے مطابق عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا۔مسز جسٹس کیرن اسٹین نے ریحام خان کی وضاحت تسلیم نہیں کی اور ذلفی بخاری کے مؤقف کو قبول کیا۔یاد رہے کہ 6 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔ریحام خان نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی اثاثے ذلفی بخاری جیسے لوگوں کی مدد کے لیے فروخت کیے جا رہے ہیں جو کہ ڈکیتی ہے۔ذلفی بخاری کے وکیل کلیئر اوورمین نے کیس کو ’چیز لیول ون‘ انتہائی توہین آمیز قرار دینے کی استدعا کی تھی۔دوسری جانب ریحام خان کا مؤقف تھا کہ ذلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان پہنچا یا نہیں پہنچا، جو کہا وہ عوامی مفاد کے لیے تھا، اس لیے ’چیز لیول تھری’’ لگایا جائے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل سے متعلق معلومات ان اطلاعات پر مبنی تھیں جن پر ایوی ایشن منسٹر نے ٹاسک فورس کے قیام سے انکار کیا تھا۔جسٹس کیرن اسٹین نے ریمارکس دیئے کہ ریحام خان کی تمام 8 اشاعتوں میں توہین آمیز مواد موجود ہے۔جج نے ایک پرائیوٹ چینل کے خلاف جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے کیس جیتنے کا حوالہ بھی دیا۔فاضل جج کا کہنا تھا کہ وہ مقدمہ، اردو زبان کے براڈ کاسٹرز کے حوالے سے کیسز کے لیے رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…