جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

datetime 6  جولائی  2021 |

حیدر آباد (این این آئی)کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی ہے، علاقہ مکینوں نے کراچی سے پشاور جانے والی 13 اپ عوام ایکسپریس ٹرین کو روک کر حادثے سے بچا لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک

ریلوے ٹریک پر علاقہ مکین نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے لوگوں کی نشاندہی پر ریل کے مین اپ ٹریک کو دیکھا تو پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی۔ ٹرین ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹڑی کی تصاویر بنائیں اور متعلقہ ریلوے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ہدایت ملنے ٹرین ڈرائیور نے عوام ایکسپریس کو بہت کم رفتار سے اس مقام سے گزارا اور اب ٹرین منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹوٹی ہوئی پٹری کی تاحال مرمت شروع نہیں کی جاسکی ہے، کراچی سے اندرون ملک جانے والی دیگر ٹرینوں کو اس مقام پر روک کر کم رفتار سے گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایکسپریس بی اسی طرح ٹوٹی ہوئی پٹری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…