بند کمروں میں بیٹھے لوگ ڈنڈے کے زور پر حکومت چلا رہے ہیں،جمشید دستی نے حکومت کولگڑ بھگڑوں کی حکومت قرار دیدیا

5  جولائی  2021

بہاول پور( آن لائن) چیئر مین عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک میں لگڑ بھگڑوں کی حکومت جو کہ ملک کو تباہی کی جانب لے کر جا رہے ہیں روز بروز پاکستان خونی انقلاب کی جانب گامزن ہے پاکستان میں آج کوئی لیڈر نہیں جو ملک کو چلائے بدقسمتی سے پاکستانی قوم سوئی ہوئی ہے اور ظلم برداشت کررہے ہیںبند کمروں میں بیٹھے لوگ ڈنڈے کے زور پر حکومت چلا رہے ہیں،

طاقت کے زور پر چلنے والی قوتیں روس کی طرح بکھر جاتی ہیں۔وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔جمشید دستی نے کہا کہ ساری طاقتیں ساتھ ہونے کے باوجود ان سے کوئی پوچھے کہ آج تک اس حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا ہے آج حکومت کہتی ہے کہ افواج پاکستان کی مکمل سپوٹ حکومت کے ساتھ ہے اس کے باوجود ملک تباہی کی جانب جارہا ہے مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکاہے کرپشن پہلے سے زیادہ ہو چکی ہے موجودہ حکومت کے ایم این اے اور ایم پی اے ترقیاتی کاموں سے تیس فیصد تک کمیشن کھاتے ہیںموجودہ حکومت کی پوری کابینہ کرپٹ اور جھوٹی ہے سچ بولنے پر آج اسمبلی سے باہر ہوں ورنہ کرپٹ عمران حکومت کا حصہ ہوتامیری پارٹی غریب ہے اور غریبوں کو ہی ساتھ لے کر چل رہی ہے ہم اپنے حصے کا دیا جلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تقریر فرماتے ہیں کہ دہشت گردی کی جنگ میں ستر ہزار قربانیاں دیں لیکن ان سے کوئی پوچھے کہ اسی امریکہ سے پیسے کون لیتا رہا ہے آپ نے پیسوں کے لیے عافیہ صدیقی اور ایمل کانسی کو انکے حوالے کیااب امریکہ پیسے نہیں دے رہا تو کہتے ہیں کہ نو مور۔حکومت تمام تر کالے قوانین صرف اپنے تحفظ کے لیے بنا رہے ہیںمستقبل میں کوئی امید نہیں ہے کہ فیئر الیکشن ہوسکیں

ہمیں نہ تو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے اور نہ ہی سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے بلدیاتی ادارے دو ماہ سے بحال کردیے گئے لیکن اختیارات نہیں ہیںسپریم کورٹ کا چیف جسٹس عمران خان کا ساتھ دے رہا ہے توہین عدالت پر بھی کوئی کچھ نہیں کرسکا جو انتہائی بے شرمی کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ آدھا

ملتان اور آدھا بہاول پور بنانے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے صوبہ بہاول پور کی بحالی بارے قراردادیں بھی اسمبلیوں سے منظور ہوچکی ہیں لیکن عمل درآمد نہیں کرایا جارہاتاریخی بہاول پور کی یونیورسٹی کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنا قابل مزمت ہے پٹواریوں اور تحصیل داروں کی ملی بھگت سے یونیورسٹی کی زمین کی

ملکیت پر عدالت یونیورسٹی کے خلاف فیصلہ دے رہی ہے یہ سب مافیا آپس میں ملے ہوئے ہیںبے اختیار ایڈشنل چیف سیکریٹری اور ایڈشنل ائی جی ملتان اور بہاولپور کی صرف سیر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2008 میںپیپلز پارٹی میں ہوتے ہوئے پارٹی پالیسی کے خلاف کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کی تھی جس پر شو کاز نوٹس ملا زرداری

کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کے سو ٹکرے کردیے تھے اور پارٹی چھوڑ دی تھی۔سرداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بارڈر پولیس قائم ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے بارڈر پولیس صرف سرداروں کی بگڑی ہوئی اولادوں کو نوکریاں دینے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ پوار عالم اسلام لیڈرشپ سے محروم ہے اور پاکستان میں بھی لیڈر شپ کا فقدان ہے مصنوعی لیڈر شپ کو آگے لایا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…