منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر/کوئٹہ (آن لائن )سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر شہر کی ترقی کا سفر شروع ہے، 100 بستروں کا اسپتال، انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا جارہا ہے، پانی، بجلی، سڑکوں اور روزگار اس علاقے کے مسائل ہیں جو جنوبی بلوچستان پیکج سے حل ہوں گے

اور یہاں پر ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ مکمل آپریشنل ہو چکی ہے، 60 ایکڑ رقبہ پر فری زون فیز ون مکمل ہو گیا ہے، 2200 ایکڑ پر فیز ٹو منصوبے کے سنگ بنیاد سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے، جنوبی بلوچستان میں ماضی میں نظر اندز کیے جانے کا احساس پایا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پانی، بجلی، سڑکوں اور روزگار اس علاقے کے مسائل ہیں جو جنوبی بلوچستان پیکج سے حل ہوں گے اور یہاں پر ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی محنت اور قربانیوں کے بغیر ان منصوبوں پر کام آگے بڑھانا مشکل ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سی پیک کو توسیع دی جا رہی ہے اور ان کے شکر گزار ہیں کہ وہ خود سی پیک کی سرپرستی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر شہر کی ترقی کا سفر شروع ہے، 100

بستروں کا اسپتال، انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا جارہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شکرگزار ہیں کہ وزیراعظم خود سی پیک کی سرپرستی کر رہے ہیں،13سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجرا نہ ہوسکا، گوادر شہر کا ماسٹر پلان بھی منظور ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے، منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…