اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

افغانستان کی صورتحال پر بھارت لوزر اور امریکہ کنفیوژ ہے، وزیراعظم

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان کی صورتحال سمجھ نہیں آرہی، بہت کنفیوز ہے، بھارت سب سے زیادہ مشکل میں ہے، بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ انہوں نے گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال امریکا کو بھی سمجھ نہیں آرہی، افغانستان کے بارے میں امریکا کنفیوز ہے،

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔ اس وقت بھارت سب سے زیادہ مشکل سے دوچار ہے، بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، افغانستان میں سب سے بڑا لوزر بھارت ہے، لاہور دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں،ثابت ہوگیا بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں کیونکہ بلوچستان کے لئے امن بہت ضروری ہے، بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی پیکج دیا، اپنے دور میں نواز شریف نے لندن کے 24 دورے کیے جس میں سے 23 نجی دورے تھے جبکہ آصف زرداری 51مرتبہ دبئی گئے اور شاید ایک باربھی گوادر نہیں آئے۔گوادر میں مقامی عمائدین، کاروباری شخصیات اور طلباء سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر کسی نے توجہ نہیں دی عدم توجہی کے باعث سابق فاٹا شمالی علاقے اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ماضی میں بلوچستان کی ترقی کی بجائے صرف الیکشن جیتنے کی سیاست کی گئی لیکن میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں شاپنگ کرتے رہے، بلوچستان نہیں آئے،

اپنے دور میں نواز شریف نے لندن کے 24 دورے کیے جس میں سے 23 نجی دورے تھے جبکہ آصف زرداری 51مرتبہ دبئی گئے اور شاید ایک باربھی گوادر نہیں آئے، آصف علی زرداری اور نواز شریف کے مقاصد کچھ اور تھے اگر جو پاکستان کا سوچے گا وہ ضرور بلوچستان کا سوچے گا، اگر وہ الیکشن کا سوچے گا تو فیصل آباد ڈویژن کا سوچے گا جس کی بلوچستا ن سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ سوچا تھا کہ

اگر اللہ نے موقع دیا تو بلوچستان پر توجہ دوں گا، بلوچستان میں مزاحمت کرنے والوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں،بلوچستان کے لئے امن بہت ضروری ہے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی پیکج دیا۔ ماضی میں بلوچستان کے ساتھ مرکز اور صوبے کے سیاستدانوں نے بھی انصاف نہیں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ چاہتاتو لندن میں شاہانہ زندگی گزار سکتا تھا لیکن قومی خدمت کو ترجیح دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…