جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سوچ رہا ہوں ناراض بلوچوں، عسکریت پسندوں سے بات کروں،وزیراعظم عمران خان

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں کیونکہ بلوچستان کے لئے امن بہت ضروری ہے، بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی پیکج دیا، اپنے دور میں نواز شریف نے لندن کے 24 دورے کیے جس میں سے 23 نجی دورے تھے

جبکہ آصف زرداری 51مرتبہ دبئی گئے اور شاید ایک باربھی گوادر نہیں آئے۔گوادر میں مقامی عمائدین، کاروباری شخصیات اور طلباء سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر کسی نے توجہ نہیں دی عدم توجہی کے باعث سابق فاٹا شمالی علاقے اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ماضی میں بلوچستان کی ترقی کی بجائے صرف الیکشن جیتنے کی سیاست کی گئی لیکن میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں شاپنگ کرتے رہے، بلوچستان نہیں آئے، اپنے دور میں نواز شریف نے لندن کے 24 دورے کیے جس میں سے 23 نجی دورے تھے جبکہ آصف زرداری 51مرتبہ دبئی گئے اور شاید ایک باربھی گوادر نہیں آئے، آصف علی زرداری اور نواز شریف کے مقاصد کچھ اور تھے اگر جو پاکستان کا سوچے گا وہ ضرور بلوچستان کا سوچے گا، اگر وہ الیکشن کا سوچے گا تو فیصل آباد ڈویژن کا سوچے گا جس کی بلوچستا ن سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ سوچا تھا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو بلوچستان پر توجہ دوں گا، بلوچستان میں مزاحمت کرنے والوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں،بلوچستان کے لئے امن بہت ضروری ہے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی پیکج دیا۔ ماضی میں بلوچستان کے ساتھ مرکز اور صوبے کے سیاستدانوں نے بھی انصاف نہیں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ چاہتاتو لندن میں شاہانہ زندگی گزار سکتا تھا لیکن قومی خدمت کو ترجیح دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…