اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان اورنومنتخب ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا جبکہ مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا۔و زیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک ایران تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے ایران کا صدارتی الیکشن جیتنے پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کے لئے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کے حل پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دوروں کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…