جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا شیڈول سامنے آ گیا

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربی /کارڈف (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ 8جولائی کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ، صوفیہ گارڈنز ، کارڈف میں کھیلا جائیگا 10 جولائی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز ، لندن اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میںکھیلا جائیگا ۔

شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز،20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلیا ، جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی ، ایڈن مارکرم 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مین آف دی میچ قرار پائے ۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 48 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 42 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ فیڈل ایڈورڈز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ایون لوئس نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شمرون ہٹمائر 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ لنگی نگیڈی نے تین جبکہ کاگیسو ربادا اور ویان مولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن مارکرم کو میچ اور تبریز شمسی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…