ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت کے پاکستان مخالف دہشت گرد نیٹ ورک سے ملے، وزیراعظم نے بھارت کے رویے کے خلاف عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، عالمی ادارے کارروائی کریں،دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،جوہر ٹاؤن دھماکے پر تمام سول و ملٹری انٹلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈینیشن قابلِ تحسین ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

انھوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ جوہر ٹاؤن دھماکے پر قوم کو بریفنگ دے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کا پتا لگانے میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی مستعدی قابل تعریف ہے۔عمران خان نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے پر تمام سول و ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈینیشن بھی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سول اور عسکری خفیہ اداروں کے تعاون سے سی ٹی ڈی واقعے کی تہہ تک پہنچی۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والابم دھماکا بھارتی دہشت گردی تھا، واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے،فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فورنزک تجزیہ ہوا ہے، مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی بھارت سے جڑتا ہے،ہمارے پاس ان کے جعلی نام، اصل شناخت اور وہ کہاں موجود ہیں، تمام چیزوں کی نشان دہی ہوچکی ہے، حملے والے دن ہمارے تفتیشی ڈھانچے پر ہزاروں منظم سائبر حملے ہوچکے ہیں،حملے پر ہونے والے اخراجات کی شروعات بھی بھارت سے ہو رہی ہے، بینک اکاؤنٹس موجود ہیں، پاکستان میں تیسرے ملک کے ذریعے پیسے بھجوائے گئے،ہمسایہ ریاست کے عمل دخل پر کوئی شک نہیں،

وقت آگیا ہے دنیا اصل مجرم کی طرف اپنی نظر دوڑائے،بھارت کے اصل چہرے کو سامنے لائیں گے،لاہور دھماکے سے توجہ ہٹانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے کا ڈرامہ کیا گیا،اتنے ثبوت ملنے کے بعد بھی دنیا خاموش رہے تو ثابت ہوجائیگا اس کی دلچسپی امن میں نہیں ہے۔ وہ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور

آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ بات کی تھی تو بتایا تھا کہ ہمارے پاس اطلاع اور ثبوت ہیں کہ کوئی غیرملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے۔معید یوسف نے کہا کہ آج میں کسی ابہام کے بغیر وثوق سے یہ

کہنا چاہتا ہوں کہ اس سارے حملے کے تانے بانے بھارت کی پاکستان کے خلاف اسپانسر شپ دہشت گردی سے جڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فورنزک تجزیہ ہوا ہے، مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی بھارت سے جڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو ماسٹر مائنڈ ہے اس کا تعلق ہمیں بالکل

واضح طور پر معلوم ہے، وہ بھارت کا شہری ہے، بھارت میں رہتا ہے اور را سے اس کا بالکل واضح طور پر تعلق ہے۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے حملے کے ماسٹر مائنڈ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ان کے جعلی نام، ان کی اصل شناخت اور وہ کہاں موجود ہیں، ان تمام چیزوں کی نشان دہی ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…