اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل سازش ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کئے جائیں، افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا جارہاہے، کوشش ہے جلد باڑ مکمل ہو جائے، اپوزیشن ختم ہو گئی ہے، حکومت کو کوئی خوف نہیں۔ ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے کہاکہ انٹر نیشنل سازش ہے کہ
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کئے جائیں،۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر ا گلا جا رہا ہے،ساری توجہ افغانستان پر لگی ہوئی ہے اورکوشش ہے جلد بارش مکمل ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ختم ہو گئی ہے حکومت کو کوئی خوف نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست میں فرق ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ مہینے ڈیڑھ مہینے میں قومی سلامتی کی سیاست ہوگی، حکومت اور اپوزیشن کے اچھے تعلقات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کانفرنس میں اپوزیشن نے اخلاقی مظاہرہ کیا،قومی سلامتی کانفرنس میں اپوزیشن نے ملکی سلامتی پر پاک فوج کی حمایت کی اور سب کا اتفاق تھا پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت مہینہ ڈیڑھ مہینہ میں ملکر پاکستان پہلے کی سیاست پر عمل پیرا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جتنی کوشش کر لیں بالآخر انہیں ٹھس ہونا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل سازش ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کئے جائیں، افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا جارہاہے، کوشش ہے جلد باڑ مکمل ہو جائے، اپوزیشن ختم ہو گئی ہے، حکومت کو کوئی خوف نہیں۔