پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میت لے جانے والا ایدھی کا ڈرائیور ایمبولینس سمیت اغوا

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)سندھ میں انسانیت کی خدمت کرنے والے بھی محفوظ نہ رہ سکے، نامعلوم ملزمان نے میت منتقل کرنے والی ایمبولینس اور اس کے ڈرائیور کو اغواء کرلیا ہے، انچارج ایدھی سینٹرنے بتایاکہ رات گئے لاپتہ ڈرائیور کے فون سے اغوا کاروں نے بات کی اور اغواء کی تصدیق کی ہے۔ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز لاڑکانہ سے ٹھری میر

واہ میت پہنچانے والے ڈرائیور عمران ماچھی کو نامعلوم ملزمان نے گاڑی سمیت اغواء کرلیا ہے۔انچارج ایدھی سینٹرمحمد سلیم نے بتایا کہ گزشتہ رات اغواء کاروں نے ڈرائیور کے فون سے بات کراکر اغواء کی تصدیق کی ہے۔محمد سلیم نے بتایاکہ مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے ،لیکن اس کی اطلاع ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو دے دی گئی ہے۔ترجمان ایدھی لاڑکانہ نے کہاکہ واقعے سے متعلق لاڑکانہ اور خیرپور پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے، مغوی کی بازیابی میں تاحال پیشرفت نہیں ہوئی ہے، وزیراعلی سندھ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر اغوا کئے گئے ڈرائیور کو بحفاظت بازیاب کرائیں۔دوسری جانب ایس ایس پی خیرپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایدھی ڈرائیور کو اغوا کرنے والے ملزمان نے مغوی کے ورثا کو فون کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ پہلے ہمارے بندے چھوڑے جائیں۔ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال نے کہاکہ ایسا کوئی ملزم گرفتار نہیں جس کا ڈاکو مطالبہ کریں، اغواکاروں کی تلاش کا عمل جاری ہے، کوشش ہے کہ ڈرائیور کو ایمبولینس سمیت بازیاب کرایاجائے۔پولیس کے مطابق خیرپور پولیس کے تین تھانوں کو ایدھی کے لاپتہ ڈرائیور عمران ماچھی اور ایمبولینس کی تلاش ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکاہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…