ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سال1990 کے بعد سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت کمپنیاں بھی مالا مال ٗڈبل منافع حاصل

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے سال 1990 کے بعد مالی سال 2020-2021 میں سیمنٹ کی ریکارڈ سطح پر فروخت کی گئی ہے۔سیمنٹ صنعت کی جانب سے جاری بیان میں سال 2007-08 کے بعد سیمنٹ کی 20 فیصد زیادہ شرح نمو کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس سے قبل سال 2007-08 میں یہ شرح نمو 25 فیصد تھی۔ صرف یہ ہی نہیں گزشتہ سال سیمنٹ کی فروخت بھی سال 2007-08 کے مقابلے میں ڈبل رہی، جو ایک اندازے کے مطابق 57 ملین کی رقم بنتی ہے، جب کہ سال 2008-07 میں یہ رقم 30 ملین تھی۔سینیر تجزیہ کار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایمنسٹی اسکیم نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے غیر قانونی رقم کو ٹیکس کے دھارے میں لانے میں مدد ملی ہے۔معاشی تجزیہ کار علی زیدی کے مطابق لکی اور پائنیر جیسی بڑی سیمنٹ کمپنیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران ریکارڈ سیمنٹ فروخت کرکے ڈبل منافع کمایا۔ سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت کی ایک بڑی وجہ گھروں کی بڑے پیمانے پر تعمیرات بھی ہے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ گھر تعمیر کرنے کے بڑھتے رجحان کے باعث بھی سیمنٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ہائوسنگ اسکیمز بھی اہم ہیں۔علی زیدی کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت حکومت کے موثر

اقدامات کی وجہ سے ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نیا ہائوسنگ اسکیم کے تحت لوگوں کو سستے گھر فراہم کرنے کا وعدہ کے باعث بھی اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2021کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.668ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جون میں فروخت ہونے والی 3.834 ملین ٹن فروخت سے زیادہ ہے۔

اے پی سی اے کی جانب سے سیمنٹ کی ریکارڈ طلب کا سہرا پی ایس ڈی پی اور نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کے تحت شروع ہونے والے پراجیکٹس کو دیا گیا ہے۔ اے پی سی ایم اے کے مطابق مالی سال 2019-20میں مجموعی فروخت 47.812ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی، جب کہ مالی سال 2020-21میں سیمنٹ کی مجموعی طلب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ جو کہ مجموعی

فروخت 20.12 فیصد اضافے سے 57.433 ملین ٹن رہی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مالی سال 2020-21کو سیمنٹ سیکٹر کیلئے ایک بہترین سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال سیمنٹ کی طلب میں قابل قدر اضافہ ہوا۔ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ، سی پیک کے پراجیکٹس اور ہاسنگ منصوبوں کے ساتھ صنعتی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سیمنٹ کی شرح نمو آئندہ 3 سال میں 15فیصد رہنے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…