پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ عمران خان نے سندھ کو پیپلزپارٹی کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے،عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہے تو ایک گھنٹے میں حکومت گرا دے،ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں، جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے،

میئر کے اختیارات بھی آئین میں درج کیے جائیں۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک عدالت میں ہوئی۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزیدسماعت 27 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے اپنے ہی صوبے کے بچوں کو کتے کے کاٹنے سے نہیں بچا پارہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 13 سالوں میں وفاق سے سندھ کو دس ہزار دو سو بیالیس ارب دیئے گئے، جس میں سے 23 سو ارب تعلیم پر خرچ کئے گئے، سندھ میں ستر لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایک نئی بس نہیں چلائی گئی۔ ملک کے دوسرے شہروں میں میٹرو بس چلائی جارہی ہے۔ کراچی کے شہری چنگچی رکشوں میں سفر کررہے ہیں۔ ڈھائی لاکھ لوگوں کو شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ میرے دور میں انڈر پاسز کا جال بچھایا گیا تھا۔ کراچی میں آج بھی سڑکوں کا جال اسی وقت کا بچھا ہوا ہے۔ اس زمانے میں سارے علاقے میں لائنیں بچھادی گئی تھیں۔ کراچی کو ایک بوند اضافی پانی نہیں دیا گیا، پانی ہائیڈرنٹ سے چوری کرکے پیسوں پر بیچا جارہا ہے۔

سابق سٹی ناظم نے کہاکہ پیپلزپارٹی جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دے رہی ہے۔ فوتی کوٹا پر پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو نوکریاں دے رہی ہے۔ کراچی کے ایک شہری کو نوکری نہیں ملی، پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی وفاق سے پیسے لے رہا ہے، لیکن وہ نیچے لوکل ڈپارٹمنٹ کو نہیں دے رہا ہے۔

وزیراعلی کی طرح میئر کے اختیارات بھی آئین میں درج کیے جائیں۔مصطفی کمال نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کوئی کام صحیح نہیں کرسکتی،وفاق پی ایف سی ایوارڈ ہمیں ڈائریکٹ دے تو مسئلہ حل ہوجائے گا،اس کو آئین کا حصہ بنا دے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، ملتان اور گلگت بلتستان کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ ہمارے

ٹیکسز کا پیسہ وفاق کے پاس جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، غلط مردم شماری کی منظوری دے کر جائز قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی تو کراچی کی گنتی پر شور نہیں مچاتی،میں وفاق سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کی گنتی پوری کی جائے۔ شہر کی آبادی کو غلط گنا گیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی عوام کی آواز بنتی آئی ہے، آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کا ہے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہاکہ

ایم کیو ایم کے کرپٹ میئر پر آج اس لیے کوئی ریفرنس نہیں ہے کیونکہ وہ مرکزی حکومت کا حصہ ہیں، جس دن ایم کیو ایم کے رہنما حکومت سے باہر آئینگے تو پکڑے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی چاہے ایک گھنٹے میں حکومت گرا سکتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے۔ عمران خان کی باتوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے آج بات کریں گے پندرہ دن بعد یوٹرن لے لیں گے۔ ہم لوگوں سے رابطے میں ہیں، کشمیر کے الیکشن میں اچھا مقابلہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…