پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عامر خان کی دونوں شادیاں 16 برس ہی قائم رہ سکیں

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ،این این آئی) اداکار عامر خان کی پہلی شادی 1986ء میں رینا دتا سے ہوئی، اس میں سے ان کے دو بچے ہیں، جنید خان بیٹا اور اِرا خان بیٹی، عامر خان اور رینا دتا کی شادی بھی 16 سال قائم رہی، ان دونوں کے درمیان 2002 میں علیحدگی ہو گئی، جس کے بعد 2005ء میں عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کر لی، اب ان دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہو گئی ہے

اس طرح ان کی دونوں شادیاں سولہ سولہ سال ہی قائم رہ سکیں۔ اداکار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ کے درمیان طلاق پر عامر خان کے قریبی دوست امین حاجی کا ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے طلاق کی ممکنہ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید عامر کام کی وجہ سے گھر کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں اسی وجہ سے دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہو، اس موقع پر امین حاجی نے کہا کہ دونوں کی علیحدگی کی کئی وجوہات بیان کی جا رہی ہے ان میں سے ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کے درمیان کوئی اور آگیا ہے اس بات کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو مجھے ضرور علم ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے، دوستوں نے مل کر دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی پوری کوشش کی، انہوں نے ساری صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی جانب سے اپنی اہلیہ کرن راؤ کو طلاق دینے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، صارفین اس طلاق کی وجہ کواداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں، فلم دنگل میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، کئی صارفین نے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے جبکہ ابھی تک اس معاملے پر فاطمہ ثناء شیخ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ سے متعلق بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ

بیان جاری کیا ہے۔عامر خان اور کرن راؤ کے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب ہم میاں بیوی

نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…