عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق، قریبی دوست نے طلاق کی ممکنہ وجہ بتا دی

3  جولائی  2021

ممبئی (مانیٹرنگ،این این آئی)اداکار عامر خان اور فلمساز کرن راؤ کے درمیان طلاق پر عامر خان کے قریبی دوست امین حاجی کا ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے طلاق کی ممکنہ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید عامر کام کی وجہ سے گھر کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں اسی وجہ سے دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہو، اس موقع پر امین حاجی نے کہا کہ

دونوں کی علیحدگی کی کئی وجوہات بیان کی جا رہی ہے ان میں سے ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کے درمیان کوئی اور آگیا ہے اس بات کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو مجھے ضرور علم ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے، دوستوں نے مل کر دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی پوری کوشش کی، انہوں نے ساری صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی جانب سے اپنی اہلیہ کرن راؤ کو طلاق دینے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، صارفین اس طلاق کی وجہ کواداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں، فلم دنگل میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، کئی صارفین نے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے جبکہ ابھی تک اس معاملے پر فاطمہ ثناء شیخ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ سے متعلق بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

عامر خان اور کرن راؤ کے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے

کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…