منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہم نے تمہیں پاکستان دیا، تم نے اس کو آدھا کر دیا، خالد مقبول صدیقی

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، کراچی کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کیخلاف ریلی نکالی۔ہفتہ کوایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف حسن سکوائر سے شارع فیصل تک حقوق کراچی ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رؤف صدیقی، کنور نوید جمیل،

وسیم اختر سمیت دیگر قائد ین بھی موجودتھے۔ ریلی میں ایم کیوایم کی خواتین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی کے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جبکہ ریلی کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدلیہ کے دروازے پر بھی مقدمہ رکھ رہے ہیں، کراچی شہر کھڑا ہوچکا ہے جتنا موقع دینا تھا دے چکے، اب حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص والے بھی اپنے شہر کا مقدمہ لیکر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جوآج ہمارے ساتھ نہیں ان سب کودعوت دے رہا ہوں کراچی مقدمے میں ہمارا ساتھ دیں۔ مردم شماری میں ہمیں صیحیح نہیں گنا گیا، سب کو جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کوپچھلے دس سالوں میں 6 ہزار575ارب ملے، کراچی شہرکھڑا ہوچکا ہے جتنا موقع دینا تھا دے چکے، سندھودیش کا خواب دیکھنے والی سندھ حکومت کو پیک کر کے قانون کے حوالے کریں گے، پیپلزپارٹی کے دس سال پاکستان کی سیکیورٹی کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔ایم کیو ایم کنوینرنئے کہاکہ بھٹوکے پاکستان میں کوٹہ سسٹم لگا کرسندھ کوشہری اوردیہی میں تقسیم کردیا، تم نے ادھرہم اورادھرہم کا نعرہ لگا کرپہلے پاکستان پھرسندھ کوتقسیم کردیا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری، تعلیم ہے، کراچی کے تعلیمی اداروں کوبھی یرغمال بنالیا گیا ہے، جعلی ڈگری، جعلی ڈومیسائل، مردم شماری کے خلاف ساتھ دیں، ہمارے دروازے کھلے ہیں، اگرووٹ فیصلہ نہیں کرے گا توپھرروڈ کرے گا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سترسال سے مطالبات کرنے سے کچھ نہیں

ہوا، پاکستان کا آئین مزید صوبوں کی اجازت دیتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انتظامی صوبے بنائے جائیں۔ جوآج ہمارے ساتھ نہیں ان سب کو دعوت دے رہا ہوں کراچی مقدمے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب آپ کب سندھ آئے ہمیں تاریخ کا پتا ہے، اس ملک کی تاریخ ہم نے اپنے لہوسے لکھی ہے، اب ہم

اپنے ایڈریس میں سندھ نہیں جنوبی سندھ لکھنا شروع کریں گے، جنوبی سندھ انشااللہ کل صوبہ بن جائے گا، آج ہم نے اپنا مقدمہ کراچی کی سڑکوں پرپیش کردیا ہے۔ ہمارے سارے مطالبے آئینی مطالبے ہے، چیف جسٹس صاحب کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کوملنے والے پانی کا حساب، کتاب لیں۔ چیف جسٹس صاحب ایک واٹرکمیشن

قائم کریں۔خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سندھ حکومت کو پہلا نوٹس دیا جارہا ہے، ہم نے تمھیں پاکستان دیا تم نے اس کو آدھا کردیا، ہم پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے جدوجہد کی تھی۔خالد مقبول نے کہا کہ ہم آئے تھے اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے، تم نے ہمیں 70 کی دہائی کے پاکستان میں دھکیل دیا، ہم نے تمھیں تعلیم دی ترقیاتی ادارے بنائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…