جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مکہ اور مدینہ میں ریکارڈ گرمی درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں بے انتہا گرمی پڑنا شروع ہو گئی، عرب میڈیا کے مطابق کل جمعہ کے روز بھی سعودیہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نئی انتہا کو پہنچ گیا تھا۔ کل النعیریہ کے علاقے میں 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ، اس کے علاوہ بھی مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں کل تین بجے درجہ حرارت 50

ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ، مکہ، ریاض، قصیم ، ینبع اور حدود شمالی میں بھی بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری کے لگ بھگ پہنچ گیا ہے۔آج بھی مشرقی ریجن میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے مطابق مدینہ اور ریاض ریجنز میں بے حد گرمی پڑے گی۔جبکہ مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور باحہ میں گرد و غبار کا طوفان اٹھے گا جس سے ڈرائیورز کو شدید پریشانی سامنا کرنا پڑے گا اور حدِ نگاہ محدود ہو جانے کی وجہ سے انہیں محتاط ڈرائیونگ کرنا ہوگی۔جازان اور عسیر میں کچھ مقامات پر بادل چھائے رہیں گے جو دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں سارا دن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ آج سب سے زیادہ گرمی حفر الباطن میں پڑے گی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السود میں ہوگا۔ شدید گرم موسم کے پیش نظر سعودیہ کے مشہور ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے دو ماہ کے دوران مقامی اور تارکین افراد دوپہر کے وقت لمبے سفر سے گریز کریں۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگلے 60 روز کے دوران صحرائی علاقوں میں ناقابل برداشت گرمی ہو گی، جس سے انسانی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ان دو ماہ کے دوران صحرائی علاقوں اور ان سے گزرنے والی شاہراہوں پر گرد و غبار کے جھکڑ بھی چلیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…