اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عامر خان اور اہلیہ  نے شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ نے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ وہ بیٹے کی پرورش مل کر کریں گے۔دونوں

کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے خوبصورت 15 سال ہم نے بہترین اندازمیں گزارے جہاں خوشیاں تھیں اورہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن اس میں ہم شوہراوربیوی کے طورپر نہیں ہوں گے۔
ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کیا تھا جس کا باقائدہ ہم اعلان کررہے ہیں لیکن ہم اپنے بیٹے کی پرورش و دیکھ بھال والدین کے طورپر ہی کریں گے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے پراجیکٹس پر بھی ویسے ہی کام کریں گے جیسے ہم کرتے آئے ہیں۔دونوں کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائیں دیں اور آگے بھی ان ہی دعاؤں کے منتظر ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ آپ سب کو ہماری طلاق ایک باب کا بند ہونا نہیں بلکہ زندگی کے ایک باب کی طرح لگے گی۔واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذان بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…