پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چالان کیلئے روکنے پر ڈمپر نے پولیس افسر کو کچل دیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب کار روکنے کے دوران کارسوار اورڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہونے والاٹریفک پولیس کا افسردوران علاج چل بسا،حادثے کے ذمہ داران ڈرائیور گاڑیوں سمیت فرارہوگئے ، اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد ایاز الدین نے بتایاکہ گزشتہ شام نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب ٹریفک پولیس کے افسر

سب انسپکٹر پچپن سالہ محمد حفیظ ولد غلام بخش اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار روکنے کے بجائے پولیس افسر کو سائیڈ مار کرفرار ہوگیا اس اثنامیں عقب سے آنے والے ڈمپر نے پولیس افسرکو ٹکر ماردی جس کی وجہ پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا جیسے آغا خان اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے وقت ہیڈ کانسٹبل بھی ساتھ جو محفوظ رہا، ایس ایچ او کے مطابق دونوں ڈرائیور موقع سے گاڑیوں سمیت فرارہوگئے تھے ، کار سوار کے فرارہوتے وقت اسکی کار کا بمپر ٹوٹ گیا جس کی و جہ اسکی نمبر پلیٹ پولیس کو مل گئی ، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے جلد پولیس کار اور ڈمپر ڈرائیورکو گرفتارکرلے گی ، انھوں نے بتایا کہ محمد حفیظ کو سر اور جسم کے بالائی حصوں پر شدید چوٹیں آئی تھی جو نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس نے ضابطے

کی کارروائی کے بعد کاررروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ، پولیس کے مطابق متوفی سچل کے علاقے کا رہائشی تھا اور آبائی تعلق اندرون سندھ تھا۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے سب انسپکٹر حفیظ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ، ایس ایچ او ایاز الدین کے مطابق پولیس نے ہیڈکانسٹبل آصف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ زیر دفعہ 320/34 قتل خطا کے تحت کار اورڈمپر کے ڈرائیوروں کے خلاف درج کرلیا ، تاہم واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…