پیر‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2024 

پاور پلانٹس 5 جولائی تک مکمل فعال ہوں گے، وزیر توانائی حماد اظہر نے خوشخبری سنا دی

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیر 5 جولائی تک توانائی اور گیس کے شعبے میں تعطل پر قابو پالیا جائے گا اور پاور پلانٹس مکمل بحال ہوجائیں گے۔ اسلام آباد میں توانائی کی صورت حال سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں آر ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ شروع کی اور دو دن قبل ہی 40 فیصد گیس بحال ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کل تک 70 فیصد آر ایل این جی بحال کریں گے اور آرایل این جی کا ایک اور پلانٹ بھی کل مکمل بحال ہو چکا ہے اور مزید گیس آئے گی تو دوسرے پلانٹس کو مکمل بحال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیر تک مکمل بحالی ہوگی تو توانائی اور گیس دونوں شعبوں کے اندر بہتری آجائے گی اور دونوں شعبوں میں تین سے چار دن کی تعطیل آئی ہے، وہ بھی معمول پر آجائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم 20 سے 25 فیصد پر چل رہا ہے کیونکہ 2 ہفتے قبل پانی میں کمی آئی تھی لیکن اب پانی کے بہاو میں اضافہ ہورہا ہے، اس کی وجہ سے بھی توانائی کے شعبے میں مسائل آئے تھے جن پر ہم نے قابو بھی پالیا ہے اور مزید قابو پا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں شروع کے 4 سال 12،12 لوڈ شیڈنگ ہوئی لیکن اب ان 2 سے 3 دنوں میں بجلی کی بندش پر سیاست چمکانے کی کوشش کی اور ان کے اپنے دامن پر جو الزامات لگے ہوئے وہ کسی اور کے دامن پر لگانے کی کوشش کی، شاید ان کی جان چھوٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے ایک سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سارا بحران شاید فرنس آئل پلانٹ چلانے کے لیے تھا لیکن ہم نے پلانٹ مقامی گیس سے چلائے جس کے لیے سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن سے منتقل کرکے یہ پلانٹ چلائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کے پلانٹس ہر گرمیوں میں چلتے ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں کم چلے ہیں جو تقریباً چوتھا حصہ تھا اور اس کو آہستہ آہستہ کم کر رہے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ رواں سال بجلی کی مجموعی کھپت میں 6 سے 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ صنعت کی طرف سے 15 فیصد طلب میں اضافہ ہوا اور پیک لوڈ میں بھی اضافہ نظر آرہا

ہے، یہ کوئی بری چیز نہیں بلکہ اچھی چیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 مہینوں میں ہماری کھپت اوسطاً 16 ہزار میگاواٹ ہوتی ہے اور ان ڈیڑھ مہینے میں تقریباً 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جاتی ہے، ہماری ترسیل 24 ہزار میگاواٹ ہے لیکن ہم اس کو بڑھا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 ہزار میگاواٹ میں اضافہ کردیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت پیک ڈیمانڈ ہے، اسے پہلے پاکستان میں اتنی ڈیمانڈ نہیں دیکھی گئی۔

موضوعات:



کالم



ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج


ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…