اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

datetime 2  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق یہ عطیہ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، مقصد کووڈ 19وباء کے سد باب کیلئے بین الاقوامی سطح پر برابری کی

بنیاد پر محفوظ اور موثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر کے مطابق پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کو یہ محفوظ اور موثر ویکسین پاکستان کے شہریوں میں تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 24افراد چل بسے ، 1277کیسز رپورٹ ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 31 ہزار 910 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 863 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 9 لاکھ 5 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 46 لاکھ 37 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 48 ہزار 801 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 63 لاکھ 56 ہزار 499 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 454 کورونا کے

مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 761 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 387 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 478 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 179 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 779 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض

اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 242 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 309 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 405 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 583 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 239 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…