لاہور (این این آئی ) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی اور سستی،امتحانات سے صرف 12 دن پہلے نصاب کو محدود کرنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کی نصابی کتب کو شارٹ کر دیا گیا۔نصابی کتب کو 45 فیصد تک شارٹ کیا گیا۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے 14 اختیاری مضامین کو شارٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ منظور شدہ شارٹ کورسز کی تیاری 12 دن میں کیسے کریں ؟ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا موقف ہے کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاخیر سے نصاب دیا گیا ۔کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث نصاب کو شارٹ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جانت متاثر ہو تھے وہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی کافی عرصے تک معطل رہیں جس کے باعث طلبا کا ہی حرج نہیں ہوا بلکہ تعلیمی شعبوں سے منسلک پرائیویٹ ادارے بھی شدید متاثر ہوئے ۔ دوسری جانب سروسز ہسپتال میں پرچیز کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ سروسز ہسپتال میں من پسندکمپنی کولوکل پرچیزکاٹھیکہ دینے کاانکشاف ہوا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی فرانزک رپورٹ میں ردوبدل کرنا ثابت ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق جعل سازی کرکے ریکارڈمیں دواکی ایکسپائری بھی تبدیل کی گئی۔ غریب مریضوں کے نام پر کرپشن کرنا افسوسناک ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سروسز ہسپتال میں پرچیز کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کی نیب تحقیقات کرے۔کرپشن میں ملوث افراد کٹہرے میں لایا جائے۔