جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

9 سالہ معصوم طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو دو بار سزائے موت کا حکم

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے نواح میں 9 سالہ معصوم طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اوباش ملزم کو دوبارسزائے موت کے ساتھ عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گاوں للیانی میں گزشتہ سال 9سالہ معصوم طالبہ مسما?(س) کو زیادتی کا نشانہ بنانے

کے بعد قتل کر کے نعش کنو کے باغ میں پھینک دی۔جس کی نعش برآمد کر کے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور واقعہ کا مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا اور واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر کے مقدمہ کا چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج بھلوال ظفر اللہ خان نیازی نے 9 سالہ معصوم طالبہ کے قتل اور زیادتی کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مبشر کو دفعہ 302 کے تحت دو بار سزائے موت، دفعہ 377 کے تحت عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا سنایا جس میں عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو مزید چھ ماہ قید سخت بھگتنا پڑے گی۔ اس فیصلہ پر ڈی پی او ذوالفقار احمد کا کہنا تھاکہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آئے روز واسطہ پڑتا ہے اور پولیس ملزمان کو پکڑنے کیلئے معمول کی قانونی کاروائی کرتی ہے لیکن کچھ جرائم غیر معمولی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں جو نہ صرف پولیس کیلئے ایک چیلنج ہوتے ہیں بلکہ اس علاقہ میں رہنے والے دیگر لوگوں کے اندرخوف ہراس اور غم وغصہ کا باعث بنتے ہیں یہ واقعہ بھی اس قسم کا تھا جس پر عوام کے شدید ردعمل کے پیش نظر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مقدمہ کو حل کرلیا بلکہ امن و امان کی صورتحال کو بھی برقرار رکھا۔ انہوں نے

کہاکہ والدین اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں ان کو اکیلا مت چھوڑیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ عام مشاہدہ میں آیا ہے کہ ایسے واقعات زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جن سے بچے مانوس ہوتے ہیں لہذا اپنے آس پاس لوگوں پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورتحال پر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…