منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اعلان

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا بڑا اعلان کردیا، پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ لاہور کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے، ہم نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہیاس ضمن میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا،ہم لاہورکے مسائل کو حل کرنے کیلئے

خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے،ہم نے اپنے تیسرے سال میں لاہور کو 86ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں،لاہور میں راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔رواں مالی سال کیلئے 560ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے اور ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام تیار کرتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصد اضافہ کیاگیا ہے جبکہ گریڈ1سے 19تک کے ملازمین کو25فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیا گیا ہے۔انہوں نے

کہاکہ اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی۔ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی اور عوام ترقی کیلئے ترستے رہے۔سابق حکمران غلط پالیسیوں اورنمائشی منصوبوں سے صوبے کادیوالیہ کر چکے تھے۔ہمیں 2018ء میں تباہ حال معیشت ملی۔صوبے میں معاشی استحکام کیلئے مشکل فیصلے کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…