بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

شاہد آفریدی نے پی آئی اے طیارے حادثے کے لواحقین کیلئے آواز اٹھادی

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ برس ہونے والے پی آئی اے طیارے حادثے کے لواحقین کے حقوق کیلئے آواز اْٹھا دی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی۔سابق کپتان نے لکھا کہ پی آئی اے 8303 طیارہ حادثے کے شکار افراد کے اہل خانہ پہلے ہی اپنے پیاروں کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے لیے اعلان کردہ واجبات ایک سال گزر جانے کے بعد بھی انہیں نہ ملنا ان کی پریشانی کو مزید بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ارشاد ملک، پی آئی اے حکام اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں تاکہ لواحقین کے دْکھ کا کچھ مداوا ہوسکے۔واضح رہے کہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے اور2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…