اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاگیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا
اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن اس کی قیمت میں بھی صرف ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ رواں ماہ گزشتہ 15 دن کے دوران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل 16 جون کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 16 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وفاقی حکومت نے اس سفارش کو رد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاگیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔