اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کانسٹیبل کا خاتون پر وحشیانہ تشدد، بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتا رہا، خاتون کے کپڑے پھٹ گئے نیم برہنہ ہو گئی، پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گگو منڈی(آن لائن)کانسٹیبل کا خاتون پر وحشانہ تشدد بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتا رہا خاتون کے کپڑے پھٹ گئے نیم برہنہ ہو گئی ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چک نمبر251۔ای بی کی ریائشی خالدہ پروین زوجہ رفیق گزشتہ روز گلی میں صفائی کر رہی تھی کہ اس کے پڑوسی پولیس کانٹیبل علی رضا نے اسے غلیظ گالیاں دیں اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا

مضروبہ خالدہ پروین کے مطابق صبح آ ٹھ بجے کے قریب اس نے گلی سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے اپنی دیوار کے ساتھ لگا دیا اسی دوران اس کا پڑوسی علی رضا کار بین سے مسلح ہو کر آ گیا اور اس نے مجھے غلیظ گالیاں دیں تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتا رہا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور میرے پاس میرے معزور بیٹے محمد مختار کو بھی گالیاں دیتا رہا 15پر کال کرنے پر مقامی پولیس پہنچی تو ملزم فرار ہو گیا مضروبہ خالدہ پروین نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی رانا نیک محمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کے متعلق خاتون کی درخواست موصول ہوئی ہے جو کاروائی کے لیے پولیس چوکی تاج پورہ بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں کرنٹ لگنے سے -2خواتین جاں بحق جبکہ شارٹ سرکٹ سے دوگھروں کا سامان جل گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 70/EBمیں شارٹ سرکٹ کے باعث گھروں کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار کے وی کی تار سے کیبل میں کرنٹ آجانے سے دو مختلف گھروں کی خواتین نازیہ زوجہ فریاد اور شہناز زوجہ طارق موت کی نیند سوگئیں جبکہ قریبی دوگھروں میں آگ لگنے سے گھروں سامان جل کرخاکستر ہوگیاریسکیوٹیم نے بروقت کاروائی شروع کردی تھانہ صدر ایس ایچ اوشاہد بھٹہ اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گیا تفتیش شروع کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…